اسلام آباد (بیوروچیف) راول ڈیم میں تین بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے دو کو بچوں کو بچا لیا جبکہ ایک بچہ دم توڑ گیا۔ تھانہ سیکریٹیریٹ کی حدود میں تین بچے راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکوٹیمیں بروقت راول ڈیم پہنچ گئیں جہاں ریسکیو ٹیموں نے تینوں بچوں کو پانی سے باہر نکال لیا تاہم ایک بچہ ارسلان دم توڑ گیا جبکہ اس کے دو ساتھی زندہ بچ گئے ۔جاں بحق ہونے والا ارسلان اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون کا رہائشی ہے۔ زندہ بچ جانے والے بچوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
You must be logged in to post a comment.