تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:محکمہ ایکسائزنےخواتین کےایک نجی ہاسٹل کوسیل کردیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل)  محکمہ ایکسائز نے  راولپنڈی  میں ٹیکس  ادا کرنے  کے  باوجود  خواتین کے ایک نجی ہاسٹل کو سیل کر دیا جس کے باعث چونتیس افراد چھ گھنٹے تک عمارت میں محصور رہے۔راولپنڈی کے سیٹلائیٹ ٹاون میں واقع ایک نجی ہوسٹل کو محکمہ ایکسائز نے ٹیکس ادا نہ کرنے کا بہانہ بناکر سیل کردیا، ہوسٹل انتظامیہ کے مطابق انہوں نے دس ماہ قبل ہی ٹیکس ادا کردیا تھا مگر ایکسائز انتظامیہ نے رسید دیکھنے کی زحمت تک نہ کی۔ ہاسٹل سیل ہونے کے باعث عمارت میں موجود بتیس خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ چھ گھنٹے محصور رہے، میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ایکسائز اینڈ ٹیکسنشن آفیسر فرحت محمود نے عمارت کو ڈی سیل کیا اور زمہ اداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں  پھول نگر:موجودہ حکومت نے ملک کے عوام کو بھوک اور افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا ۔رانا تنویرریاض

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker