علاقائی

راولپنڈی:گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹائون میں دو طلبہ تنظیموں میں فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،دو زخمی

راولپنڈی ﴿کرائم رپورٹر﴾ راولپنڈی کے تعلیمی ادارے گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹائون میں طلبہ تنظیموں کے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔انتظامیہ کے مطابق جمعرات کو گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹائون میں طلبہ تنظیموں کے دو گروہوںکے درمیان معمولی تکرار پر جھگڑا ہوا گیا جو بعد ازاں شدت اختیار کر گیا جس دوران فائرنگ کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ مشتعل طلبائ کی فائرنگ سے ایک طالبعلم جاں بحق اور دو طلبہ زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد کالج انتظامیہ نے پولیس کو طلب کر لیا جس نے آ کر تعلیمی ادارے کے ماحول میں موجود اشتعال کو کم کیا تاہم کالج میں کشیدگی کی صورتحال کے باعث کسی بھی وقت دوبارہ تصادم کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:پٹرول وبجلی کی قیمتوں میں اضافہ، سینکڑوں شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker