راولپنڈی (افتخاراحمد علوی ڈپٹی بیورو چیف) عوامی فلاح و بہبود اور سہولیات باہم پہنچانا عوامی نمائندگان کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار ممبر کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 6محمد عامر صدیقی نے کیا انہوں نے کہا عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونے چاہیں مگر وہ ان کے حل کے لیے در بدر دھکے کھاتے نظر آتے ہیں اور ان کی شنوائی نہیں ہوتی چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے بلدیاتی اور کینٹ بورڈ زکے عوام کو حق رائے دہی کے احکامات قوم کی آواز ہیں ادارے اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تو کوئی کام مشکل نہیں رہتا حکومت ا علیٰ عدلیہ کے احکامات کی بجا آوری کیلئے فوری اقدامات اٹھائے تا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہو او ریہ عوامی نمائندے منتخب ہو کر بہتر اندازمیں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں ۔
You must be logged in to post a comment.