تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:جماعت اسلامی مسیحی برادری کو پاکستان کی آبادی کااہم جزو سمجھتی ہے

rawalpendiاسلام آباد؛راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف ) نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے جماعت اسلامی مسیحی برادری کو پاکستان کی آبادی کا اہم جزو سمجھتی ہے اور جماعت اسلامی غیر مسلموں کے آئینی اور قانونی حقوق کے تحفظ کی علمبرادر ہے ۔جماعت اسلامی پاکستان میں بین مذاہب ہم آہنگی کے ذریعے غیر مسلموں کے جان ومال ،عزت آبرو اور اُن کی عبادت گا ہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر فورم پر آوز اُٹھا ئے گی ۔اسلام کی تعلیمات ریاست میں بسنے والے تمام غیر مسلموں سے یکساں سلوک کاحکم دیتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاپ بینی ڈکٹ کے پاکستان میں نمائندہ پیس اینڈ ڈویلمپنٹ فاو نڈیشن پاکستان کے وفد سے دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں ملاقات کے مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔وفد کی قیاد ت ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیس اینڈ ڈویلمپنٹ فاو نڈیشن رومانہ بشیر نے کی جبکہ پرو فیسر انجم جیمس پال ،البرٹ ڈیوڈ ،ہارون سراب ڈیال ،رمیش جے پال،گریمنٹ سنگھ،خالد شہزاد ،پرو فیسر سلامت اختر بھی اُن کے ہمراہ تھے اس مو قع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر یو نس گلِ،جمیل کھو کھر بھی مو جو د تھے ۔ میاں محمد اسلم نے کہاجماعت اسلامی برسر اقتدار آکر انشاء اللہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لو گوں کو بلا تفریق تعلیم ،روز گاراور شہری حقوق فراہم کر ے گی ۔انھوں نے کہا ہم قومی و صو بائی اسمبلیوں میں مخصو ص نشستوں پر غیر مسلم ممبران کی فعال کرادر ادا کر نے کی حا می ہے مگر کر پٹ نظام اور اُس کے پروردہ افرد نے غیر مسلموں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے حقوق بھی سلب کر لیے ہیں اس سلسلے میں ہمیں اجتماعی طو ر پر اپنا اپنا کردار ادا کر نا چاہیے ۔میاں محمد اسلم نے کہا تو ہین رسالت کا قانون انسانیت کی بھلائی کا قانون ہے البتہ اس کے غلط استعمال کو رو کنے کے لیے اقدامات کر نے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہا ملک میں غیر مسلموں کی بہبود کے حو الے سے جتنے بھی قانون سازی کے مر احل ہوں اُن میں مسیحی اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کہ نمائندوں کی رائے کو بھی شامل کیا جا ئے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button