تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:گیس و بجلی چوری کے خلاف مہم ، اسسٹنٹ کمشنر کے مختلف ہوٹلوں پر چھا پے

rawalpendiراولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) ڈی سی او طلعت محمود گوندل کی ہدایت پر ضلع میں جاری گیس و بجلی چوری کے خلاف مہم میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خالد جاوید گورایہ نے شہر میں واقع مختلف ہوٹلوں پر چھاپے مارے ۔ انہوں نے پہلا چھاپہ غوثیہ مہریہ ہوٹل لیاقت روڈ نزد فوارہ چوک پر مارا ۔ ہوٹل کے مالک عرفان ولد طالب حسین اورمحمد ارشد کو ناکارہ میٹر سے غیر قانونی کمرشل گیس کنکشن چرانے پر گرفتار کروا دیا ۔ دوسرا چھاپہ انہوں نے 60 کمروں پر مشتمل جو کہ اسی ہوٹل کی دوسری اور تیسری منزل پر بنایا گیا ہے کے منیجر شیر زمان خان ولد محمد اکبر خان کو اسی ناکارہ میٹر کے ذریعے گیس چوری کرنے پر گرفتار کروادیا ۔ ان تینوں افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔دونوں ہوٹلوں میں سپلائی کی جانے والی گیس کا غیر قانونی میٹر اتوا کر قبضہ میں لے لیا گیا اور کنکشن کاٹ دیا گیا ۔ ڈی سی او طلعت محمود کے مطابق یہ مہم جاری رکھی جائے گی تاکہ بجلی و گیس چوری کی روک تھام کے ساتھ ساتھ بجلی و گیس چوروں کا محاسبہ کیا جاسکے اور قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا پہنچنے والا نقصان کم کیا جاسکے ۔

یہ بھی پڑھیں  حکومتی دعوئوں کےباوجودسحری وافطاری کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،امتیازعلی شاکر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker