تازہ ترینعلاقائی

سوئی گیس ٹاسک فورس نے 60لاکھ روپے مالیت سے زائد کی گیس چوری کا سراغ لگا لیا

rawalpendiراولپنڈی(مانیٹرنگ سیل)سوئی گیس ٹاسک فورس نے 60لاکھ روپے مالیت سے زائد کی گیس چوری کا سراغ لگا لیا ۔انچارج کسٹمر سروس و چیف آفیسر میڈیا افیئرز شاہد اکرم کے مطابق محکمہ سوئی گیس کی ٹاسک فورس نے ریجنل مینجر ایس این جی پی ایل جاوید اقبال خان کی ہدایت پر گیس چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران منگل کو انچارج ڈپٹی چیف انجینئر مختار شاہ کی سربراہی میں اے سی سٹی خالد گورائیہ اور مقامی پولیس کے ہمراہ گڈلک سویٹ غزنی روڈ باغ سرداراں پر چھاپہ مارا جہاں سویٹ شاپ کا مالک شہاب الدین ربڑ پائپ کے ذریعے گھریلو میٹر سے گیس کے کمرشل استعمال کا مرتکب پایا گیا ۔گیس چوری کے ثبوت ملنے پر ٹاسک فورس نے مذکورہ شاپ کے گیس کنکشن کو منقطع کرتے ہوئے تما م گیس تنصیبات اتار لیں اور انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ۔چھاپے کے موقع پر دکان کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم ٹاسک فورس کی ٹیم نے گیس چور دکاندار کے بیٹے وقاص کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ سوئی گیس ٹاسک فورس کی ٹیم کے ہمراہ چیف آفیسر میڈیا افیئرز شاہد اکرم بھی تھے ۔گیس چوروں کے خلاف کامیاب آپریشن پر ریجنل مینجر سوئی ناردرن جاوید اقبال خان نے کہا کہ گیس چوروں کے خلاف مہم مقامی انتظامیہ اور پولیس کا کردار بھی انتہائی مثبت ہے جس کی وجہ سے ٹاسک فورس کو اہم کامیابیاں مل رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker