پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی:امام بارگاہ کے قریب دھماکا،9 افراد جاں بحق

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل) راولپنڈی کے نواحی علاقے ڈھوک سیداں میں ایک امام بارگاہ کے قریب دھماکے میں9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مطابق عزا دار قصر ابوطالب سے مجلس میں شرکت کے بعد امام بارگاہ قصر شبیر پہنچے تو دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا امام بارگاہ قصر شبیر کے قریب ہواہے۔امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی معطل ہوگئی ہے۔قصر شبیر میں 400لوگوں کے قریب بیٹھے کے گنجائش ہے۔دھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے

یہ بھی پڑھیں  عائشہ گلالئی کیخلاف پی ٹی آئی مقدمہ ہار گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker