تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی : کرکٹ تنازع پر دو سگے بھائی قتل

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) راولپنڈی کے مقامی تھانہ آر اے بازار کے علاقہ ٹی آئی پی کالونی میں بچوں کے کرکٹ میچ کے تنازعے پر جدید خود کار آتشی اسلحے سے مسلح گروپ نے چار سگے بھائیوں پر فائرنگ کر کے دو کو قتل جبکہ دو کو زخمی کر دیا۔واقعے کے خلاف ورثا ء نے لاشیں مال روڈ پر رکھ کر پانچ گھنٹے تک روڈ احتجاجاً بلاک رکھا۔مقتول محمد عظیم اور محمد ندیم کو دو بھائی محمد ظریم اور عامر گھر میں موجود تھے کہ مسلح ملزمان نے گھر سے بلا کر فائرنگ کر دی۔احتجاج کرنے والے ورثا کا کہنا ہے کہ ایس پی پوٹھوہار ٹاوٴن،ڈی ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او آر اے بازار ملزمان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔رات گئے ہونے والے اس واقعہ کے باوجود ابھی تک کسی قسم کی کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کی گئی۔دوسری جانب مظاہرین کے احتجاج پر مقامی تھانے کی پولیس سمیت سینئرپولیس افسران بھی غائب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker