تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی: سرچ آپریشن کے دوران 15مشتبہ افراد زیر حراست

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل) راولپنڈی کے علاقے ترنول میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد حراست میں لےلئے۔ تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے ترنول کے نواحی علاقوں سے پندرہ سے زائد مشتبہ افراد جن کے پاس کسی بھی قسم کی شناختی دستاویزات نہیں تھیں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا ۔ حراست میں لیئے گئے افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کے پیش نظر وفاقی پولیس کو تمام علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے مشکوک اور مشتبہ افراد کو گرفتار کر نے کا حکم دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ: چیک پوسٹ پر ایف سی کی وردی میں ملبوس مشتبہ شخص بمعہ ہتھیارگرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker