تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی، زمین کے تنازع پر فائرنگ،6 افراد جاں بحق

راولپنڈی (بیورو رپورٹ)راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں رشتے داروں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں 4 سگے بھائی بھی شامل ہیں جو عید منانے کویت سے پاکستان آئے تھے۔ پولیس کے مطابق وحید قریشی اور ابرار کے درمیان زمین کی ملکیت کا تنازع تھا۔ اسی تنازع کو حل کرنے کے لئے گلستان کالونی لائن نمبر تین میں دونوں گروپوں کے درمیان جرگہ بلایا گیا تاہم وحید قریشی نے جرگے میں فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخمی نے بھی دم توڑ دیا۔ مرنے والوں میں چار سگے بھائی سلمان قریشی، پرویز قریشی، اورنگزیب قریشی اور جنید قریشی بھی شامل ہیں جو عید منانے کویت سے پاکستان آئے تھے اور صلح صفائی کرانے جرگے میں موجود تھے۔ مرنے والے باقی دو افراد کے نام عدنان اور جاوید بتائے گئے

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی:جماعت اسلامی مسیحی برادری کو پاکستان کی آبادی کااہم جزو سمجھتی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker