تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 16کس ملزمان کو گرفتار

rawalpendi راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے16کس ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے3280گرام چرس،152گرام ہیروئن،38بوتل شراب، 04عدد پسٹل 30بور معہ16روند،15لیٹر ڈیزل برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہگنجمنڈی پولیس نے وسیم سے 500گرام چرس، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے اسلم سے 220گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے وقا ر سے 2435گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے توقیر سے 125گرام چرس، تھانہ مندرہ پولیس نے عباس سے 152گرام ہیروئن، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ناصر سے 07بوتل شراب، تھانہ صادق آباد پولیس نے لقمان سے 05بوتل شراب، سفیر سے 10بوتل شراب، عرفان سے 04بوتل شراب، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے واجد سے 08بوتل شراب، تھانہ گوجرخا ن پولیس نے نثار سے 04بوتل شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے سمیع اللہ سے 01عدد پسٹل30بور معہ04روند، شمس سے 01عدد پسٹل 30بور معہ05روند، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ارشد سے 01عدد پسٹل 30بور معہ05روند، تھانہ جاتلی پولیس نے الیاس سے 01عدد پسٹل30بور معہ02روند، تھانہ ریس کورس پولیس نے ہاشم سے 15لیٹر ڈیزل بر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button