تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:پولیس کی کاروائی ،34ملزمان گرفتار، منشیات ، اسلحہ، پتنگیں برآمد

rawalpendiراولپنڈی (مانیڑنگ سیل)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ،آتش بازوں اور پتنگ بازوں کیخلاف معمول کی کاروائی کے دوران34ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منشیات ، اسلحہ ، چوری شدہ لکڑی،سامان آتش بازی،پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے عامر ،اکرام،منصب اور عثمان سے چرس،تھانہ نصیر آباد پولیس نے شہزاد ،منور ،افضل سے چرس،تھانہ پیرودھائی پولیس نے شہباز سے 170گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مہدی سے180گرام چرس،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے اصغر سے640گرام چرس،ظہور سے710گرام چرس،تھانہ مندرہ پولیس نے سجاول سے70گرام چرس،تھانہ کہوٹہ پولیس نے ندیم سے115گرام چرس، اعجاز سے05گرام چرس،تھانہ ریس کورس پولیس نے افتخار سے300بوتل شراب،مہوش سے370بوتل شراب،تھانہ گوجر خان پولیس نے شفیق سے04بوتل شراب،شوکت سے 01بوتل شراب،اظہر اور نجابت سے450بوتل شراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے نوید سے10بوتل شراب،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے اعجاز سے05بوتل شراب،ذیشان سے05بوتل شراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے حیدر سے05بوتل شراب،تھانہ آر اے بازار پولیس نے سہیل سے03بوتل شراب،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے قاسم سے300گرام ہیروئن،تھانہ ریس کورس پولیس نے منصب سے01عدد پسٹل 30بور معہ05روند،تھانہ مندرہ پولیس نے حق نواز سے 01عدد پسٹل 30بور معہ02روند،تھانہ مری پولیس نے عبدالرحیم سے01عدد پسٹل 30بور معہ04روند،تھانہ گوجر خان پولیس نے شکیل سے 01عدد پسٹل 30بور،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ایاز سے 01عدد پسٹل 32بور معہ03روند،تھانہ گوجر خان پولیس نے شکیل سے01عدد کلاشنکوف ،تھانہ آر اے بازار پولیس سے 01عدد چھرا،تھانہ کلر سیداں پولیس نے فیصل سے چوری شدہ لکڑی مالیتی03لاکھ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے مظہر اور پرویز سے 200گولہ،50ڈبے ماچس پٹاخہ،45عدد انار آتشی،06عدد کلاشنکوف پٹاخہ، تھانہ وارث خان پولیس نے عثمان سے03عدد پتنگیں اور 03عدد ڈوریں برآمد کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!