تازہ ترینعلاقائی

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ نے شہریوں میں دورانِ ڈرائیونگ دھند کے اوقات میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا

راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ نے گزشتہ روز شہریوں میں دورانِ ڈرائیونگ دھند کے اوقات میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیئے آن گراؤنڈ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا یہ آگاہی مہم ائیر پورٹ روڈ ، مال روڈ ، پشاور روڈ اور راولپنڈی شہر کی دیگر اہم شاہراؤں پر دی گئی اور گاڑیوں پر ریفلیکٹنگ سٹکرز بھی لگائے گئے اس دوران انچارج ایجوکیشن ونگ ہمراہ ایجوکیشن ٹیم نے روڈ یوزرز کو دھند کے دوران گاڑی یا موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ کرنے کے لیئے مفید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دھند کے اوقات میں اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کی رفتار انتہائی آہستہ رکھتے ہوئے اپنے سے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں فوگ لائٹس کو آن رکھیں اگر گاڑی میں فوگ لائٹس نہیں ہیں تو پھر پارکنگ لائٹس اور ہیڈ لائٹس کو آن کر دیں تاکہ آ پ سے پیچھے یا سامنے سے آنے والی گاڑی یا موٹر سائیکل کے ڈرائیور کو آپ کی گاڑی یا موٹر سائیکل کی سڑک کے اوپر موجودگی کا اور رفتار کا صیحح اندازہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ شہری دھند کے اوقات میں اگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو حادثہ ہونے کے امکانات کئی گنا کم ہو جاتے ہیں کیونکہ دھند میں اکثر حادثات بے احتیاطی اور دورانِ ڈرائیونگ دھند کے دوران بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں اس آگاہی مہم کے دوران سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button