تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی :تھانہ نصیرآباد عدالتی احکامات کی خلاف ورزیوں اور توہین عدالت کرنے والے کے تھانوں میں سب سے آگے

راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف)راولپنڈی کا تھانہ نصیر آباد عدالتی احکامات کی خلاف ورزیوں اور توہین عدالت کرنے والے راولپنڈی کے تھانوں میں سب سے آگے،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانوں میں مقدمات درج نہ ہونے کے باعث متاثرین مقدمات کے اندراج کے لیے اپنے وکلاء کے زریعے راولپنڈی کی سیشن عدالتوں سے رجوع کرتے ہوئے 22/Aکی درخواستیں دیتے ہیں ،تاکے عدالتوں کے احکامات پر مقدمات کا برووقت اندراج کیا جا سکے ،راولپنڈی پولیس کی جانب سے جوڈیشل بلاک کی تیسری منزل پر ایک اس حوالے سے خصوصی (ایف آئی آر ) روم بھی بنایا گیا ہے جہاں ایک ایایس آئی اور تین کانسٹیبلان کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں جو 22/Aکی درخواستوں کے متعلق روزانہ کی بنیادوں پر ریکارڈ اپنے پاس محفوظ رکھتے ہیں بلکہ سی پی او کو اس حوالے سے رپورٹ بھی بھجواتے ہیں اس آیف آئی آر روم کے ریکارڈ کے مطابق روزانہ 10سے 12درخواستیں 22.Aکی سیشن عدالتوں میں داہر کی جاتی ہیں جبکہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں میں تھانہ نصیر آباد سب سے آگے ہے جس کے ایس ایچ او چوہدری جمیل نے رواں سال کے ڈیڑھ ماہ کے دوران 26دفعہ خلاف ورزی کرتے ہوے مقدمات درج نہ کیے جس پر مختلف سیشن عدالتوں سے اس ایس ایچ او کو 26دفعہ توہین عدالت کرنے کے نوٹس بھی ملے جبکہ حاکم خان بنام سرکار 22Aکی خلاف ورزی کرنے پر ایس ایچ او چوہدری جمیل کی جگہ ایس پی پوٹھوار سرکل عتیق طاہر کو ہائی کورٹ کے جسٹس سکندر زوالقرنین سلیم سے اپنی سرزنش بھی کروانی پڑ گئی ، اس طرح تھانہ نصیر آباد پولیس عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور توئین عدالت کرنے والے ضلع بھر کے تمام تھانوں میں سب سے زیادہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا،

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:عوام لوڈ شیڈنگ سے بے حال ہیں جبکہ سیاستدان فیملی ٹورز میں مصروف ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker