پاکستانتازہ ترین

پاک فوج کا پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز بھیجنے کا اعلان

راولپنڈی(بیوروچیف)  پاک فوج نے حکومت پنجاب کی درخواست پر صوبائی سرکاری اسپتالوں میں فوجی ڈاکٹرز بھیجنے کا اعلان کیا ہے جو وردی میں ڈیوٹی انجام دیں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ، حکومت پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز کی جاری ہڑتال کے پیش نظر ، فوجی ڈاکٹرز کی خدمات لینے کی درخواست بھیجی تھی، اس پر فوج نے 150 ڈاکٹرز کی خدمات ، صوبائی حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ، صوبائی سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو درپیش ، مشکلات دور کرنے کیلئے کیا گیاہے، فوجی ڈاکٹرز ، ان اسپتالوں میں وردی میں ڈیوٹی دیں گے ، انکی خدمات صرف طبی مشاورت کیلئے ہوگی اور اسپتالوں کے انتظامی امور کو سول حکام ہی دیکھیں گے

یہ بھی پڑھیں  رحمان ملک کی دہلی میں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker