پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی: واہ کینٹ میں آپریشن،40 افراد زیر حراست

راولپنڈی(بیوروچیف) کامرہ ایئر بیس حملے کے بعد ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر راولپنڈی کے نواحی علاقے واہ کینٹ میں پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے سر چ آپریشن کے دوران چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں پانچ غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔ سحری کے وقت اچانک شروع ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران واہ کینٹ کے مختلف علاقو ں میں پولیس نے رہائش پذیر افراد کی چھان بین کی اور ان کے کوائف جمع کئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مہمان آئے ہوئے افراد کی بھی چھان بین کی۔ جن مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے وہ اپنی شناختی دستاویزات پیش نہیں کر سکے جبکہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر راولپنڈی کے حساس علاقوں سمیت مختلف رہائشی اور تجارتی علاقوں میں پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ان علاقوں میں گھر گھر سرچ آپریشن کریں۔

یہ بھی پڑھیں  طاہر القادری آزادی مارچ کا حصہ بنیں گے یا نہیں،اعلان آج کيا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker