پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، تین دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتار

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل) شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا۔۔ واہ کینٹ سے تین دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ۔۔ اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا۔۔واہ کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے نزدیکی قبرستان کے جنگل سے تین دہشت گرد گرفتار کر لیے ۔۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشتگردوں کا ہدف راولپنڈی اسلام آباد کی سرکاری عمارتیں تھیں ۔۔ مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔۔ گرفتار دہشت گردوں سے سوا دو کلو گرام  بارود ۔ دو خودکش بیلٹس ۔۔ دو ڈیٹونیٹر ۔۔ ایک دستی بم اور ایک ریمورٹ کنٹرول برآمد ہوا ۔۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور ہائی ایکسپلوسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ملکی وسائل سے استفادے کی ضرورت‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker