پاکستانتازہ ترین

صرف نواز شریف ہی قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں، شہباز شریف

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صرف نواز شریف ہی قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ عوام خوشحال پاکستان چاہتے ہیں تو نواز شریف کو ووٹ دیں۔ کوئی ایک پائی کی خرد برد بھی ثابت نہیں کرسکتا، مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ بات انھوں نے راولپنڈی میں تینوں منصوبوں کے افتتا ح کے موقع پرکارڈیالوجی سنٹر میں جلسے کے دوران خطاب مین کہی۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے ساڈھے چارعوام کی خدمت کی ۔ میاں نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنادیا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ چوہڑچوک فلائی اوورکامنصوبہ بھی مکمل ہوگا دوسرے مرحلے میں پنجاب کے ایک لاکھ طلبہ کولیپ ٹاپ دیئے جائیں گے جو میرٹ پردیئے جائیں گے میرا اس میں کوئی عمل دخل نہِیں۔ اس موقع پررکن قومی اسمبلی حنیف عباسی اورلیگی رہنماسردارنسیم نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:پلاسٹک کا دانہ بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹ جانے پر زورداردھماکہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker