تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:جمہوری حکومتیں سپریم کورٹ کے احکامات کی علمداری یقینی بنائے

rawalpindiراولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف)جمہوری حکومتیں سپریم کورٹ کے احکامات کی علمداری یقینی بنائے اور اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی اور شفاف کینٹ و بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنائے ان خیالات کا اظہار امیدوار ممبر کینٹ بورڈ وارڈ6 محمد عامرصدیقی نے کیا انہوں نے مزید کہا چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات، آئینی ذمہ داری کی بجا آوری کیلئے کینٹ و بلدیاتی انتخابات سے ہی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ممکن بنانے کا ذریعہ ہیں جمہوری قوتیں انتخابات کی تیاری کے نام پر مزید وقت مانگنا اور قرادادوں سے عدالتی فیصلے تبدیل نہیں کروا سکتیں انہوں نے مزید کہا کے کینٹ بورڈ اور بلدیاتی انتخابات کے التواء سے عوام تذبذب کا شکار ہیں اور وہ یہ سوچتے ہیں کہ یہ کیسی جمہوری قوتیں ہیں کہ جن کی اکثریت انٹرا پارٹی الیکشن کرواتی ہیں اور نہ ہی گزشتہ کئی سالوں سے اقتدار کو نچلی سطح تک منتقلی کی راہ رکاوٹیں ڈال رہی ہیں حکومت فوری اور شفاف انتخابات کی آئینی ذمہ داری نبھائے اور اقتدار کو عام آدمی کی دسترس یقینی بنانے کی راہ ہموار کرتے ہوئے جمہوری عمل کو مزید مضبوط فعال بنا سکتی ہے ملک کے باقی صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے نوٹیفکیشن کا اجراء مثبت اقدام ہے اسی طرح ملک بھر کے کنٹونمنٹ کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button