تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی: تاجر اغوا، بطور تاوان ایک کروڑ روپے کا مطالبہ

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ایک مقامی تاجر کو اغوا کرکے ان کے بدلے میں بطور تاوان ایک کروڑ کی رقم کا مطالبہ کیا گیا۔ ریجنل پولیس افسر ( آر پی او) عمر اختر حیات لالیکا نے اس بات کی تصدیق کی کہ مغوی تاجر کی بازیابی کے لیے اغواکاروں نے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی تاجر کو چار نامعلوم افراد نے شہر کے علاقے موہن پورہ میں واقع ان کے گھر سے اغوا کیا۔ ایک سینیئر سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ‘اغوا کار ایک گاڑی میں ان کے گھر پر پہنچے اور گھر کے دروازے کی گھنٹی بجائی اور جیسے ہی تاجر کا چھوٹا بیٹا گھر کے گیٹ پر پہنچا تو اغوا کاروں نے اسے گاڑی میں بٹھالیا اور کہا کہ وہ اپنے والد کو فون کرے۔ فون کرنے پر جب تاجر باہر آئے تو اغواکار ان کے بیٹے کو چھوڑ کر انہیں اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ اس دوران تاجر کے بڑے بیٹے نے گاڑی کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، لیکن دو موٹر سائیکل سواروں نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا جو بظاہر مذکورہ گاڑی کی حفاظت کررہے تھے۔ موٹر سائیکل سواروں نےتاجر کے بیٹے سے اس کا موبائل فون بھی چھین لیا اور کہا کہ ان کے والد کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) نے اُٹھایا ہے اور وہ ان کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے کا انتظام کریں۔ اس کے علاوہ منگل کو ہی ایک اور تاجر شہر کے علاقے گنج منڈی سے لاپتہ ہوگیا۔ پیپلز کالونی کے رہائشی لیاقت قریشی مشروبات کے ایک ڈسٹری بیوٹر کو اڑتیس لاکھ روپے کی ادائگی کرنے کے لیے گئے تھے، لیکن وہ رقم سمیت لاپتہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان کی آخری پوزیشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker