علاقائی

راولپنڈی: موبائل فون پر نیا ٹیکس نہیں لگانے دیں گے۔ چوہدری نثار علی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ موبائل فون پر نیا ٹیکس لاگو نہیں ہونے دیا جائے گا۔ حکومت نے ایسا کیا تو صدر زرداری کو پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران مزاحت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ راولپنڈی کے نواحی گاؤں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے قوم اور ملک کو بدحال کردیا ہے۔ آزاد عدلیہ کی جدوجہد سے لے کر بیسویں ترمیم تک مسلم لیگ ن نے ذمہ دار اور متحرک اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے۔۔ چوہدری نثار نے کہا کہ موبائل فون پر ٹیکس کے ذریعے عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ جس کو کسی صورت نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:کامیاب ہو کر شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کر کے ایک مثال قائم کریں گے،چوہدری جمیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker