علاقائی

چاندنی چوک فلائی اوورپرایک ارب 26 کروڑروپے لاگت سے مکمل ہوچکاہے،ڈی سی او راولپنڈی

راولپنڈی ﴿ بیورو رپورٹ   ﴾ڈی سی او راولپنڈی ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف کی طرف سے فراہم کردہ ترقیاتی فنڈز میں سے کئی میگا پراجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں ù کچھ زیر تکمیل ہیں اور کچھ پائپ لائن میں ہیں. چاندنی چوک فلائی اوور پر ایک ارب 26 کروڑ روپے لاگت سے مکمل ہو چکا ہے .جبکہ چوہڑ چوک کو دونوں اطراف سے ﴿14 لین﴾ کر کے ٹریفک کے لیئے سگنل فری بنانے اور پیرودہائی موڑ پر پشاور سے آنے والی ٹریفک کو آئی جے پرنسپل روڈ سے ملانے کے لیئے انڈر پاس کی تعمیر کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے جس پر جلد کا م شروع کر دیا جائے گا .یہ بات انہوںنے سندھ سے آنے واے کراچی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ میں زیر تربیت پینتیس آفیسر ز پر مشتمل ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی . یہ وفد پنجاب کے دورے پر آیا ہوا ہے . ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ راولپنڈی مطیع اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے . وفد نے اپنے راولپنڈی کے دورے کے دوران چاندنی چوک فلائی اوور او ربینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیاجہاں انہیں ایم ایس ڈاکٹر آصف قادر میرù اور ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر بشیر ملک نے ہسپتال کے امور کے متعلق بریفنگ دی. بعد ازاں وفدنے زرعی یونیورسٹی کابھی دورہ کیا . ڈی سی او راولپنڈی ثاقب ظفر نے وفد کو سرکاری ریونیو کی وصولی کے طریقہ کار کے بارے بھی آگاہ کیا اور لوکل گورنمنٹ سسٹم کے متعلق بھی بتایا . ڈی سی او نے وفد کو بتایاکہ لوکل گورنمنٹ سسٹم آنے کے بعد اکیس محکمے صوبائی حکومت سے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے حوالے کیے گئے ہیں . جن میں پانچ یا چھ محکموں کا انچارج ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہوتا ہے جو کہ اپنے زیر انتظام محکموں سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں . اور عوامی مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہو جاتے ہیں .

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا بار کے سینئیرایڈووکیٹ ملک اعجازطاہرنجی دورے پرامریکہ روانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker