تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:پولیس کامنشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

sharabراولپنڈی (نمائندہ خصوصی)بلال صدیق کمیانہ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پرراولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے875گرام چرس،10 بوتل شراب،06لیٹر کھلی شراب،03 عد د پستول 30 بورمعہ09روند،01عدد ریوالور معہ03روند،01عدد کارپین برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی پولیس نے امین سے 125گرام چرس، تھانہ پیرو دھائی پولیس نے جہانزیب سے300گرام چرس، عبداللہ سے300گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے جاوید سے150گرام چرس، سلیم اختر سے06لیٹر کھلی شراب، تھانہ چونترہ پولیس نے واجد سے10بوتل شراب، تھانہ مری پولیس نے عدنان آفتاب سے01عدد پستول 30بورمعہ03روند، تھانہ چونترہ پولیس نے نعیم سے01عدد پستول 30بورمعہ03روند، تھانہ جاتلی پولیس نے عبدالرؤف سے01عدد پستول30بور معہ03روند، تھانہ مری پولیس نے واعظ الحسن سے 01عدد ریوالورمعہ03روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ناصر عزیز سے01عدد کارپین برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں  چیف الیکشن کمشنر کی سیکیورٹی اداروں اور عملے کو مبارکباد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker