تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی

راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے08ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے1365گرام چرس،15لیٹر کھلی شراب،10بوتل شراب اور03عدد پستول30بور معہ10روند برآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس نے شاہ جہان سے1240گرام چرس،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عامر خان سے125گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے الیاس سے05لیٹر کھلی شراب،تھانہ جاتلی پولیس نے عدنان سے10لیٹر کھلی شراب،تھانہ مندرہ پولیس نے عاصم سے10بوتل شراب،تھانہ ویسٹریج پولیس نے جہانگیر سے01عدد پستول30بور معہ02روند،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے حسین سے01عدد پستول30بور معہ05روند اور تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عباس سے01عدد پستول معہ03روند برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button