تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی: پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف)راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے05 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ2600/- روپے،4 عدد موبائل فون اور طلائی انگوٹھی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص سلمان آباد کے علاقہ میں جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ ویسٹریج پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اڈے پر ریڈ کر کے05 ملزمان خالد ،اشرف،برکت علی،محمد مرزا اور امتیاز کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ 2600/-روپے،04عدد موبائل اور طلائی انگوٹھی معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button