تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی: پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائی، 30ملزمان گرفتار

راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف)راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے30ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ143000/- اور26عدد موبائل فون برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص بوکڑہ روڈکے علاقہ میں جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ پیرودھائی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اڈے پر ریڈ کر کے30 ملزمان گل نواز،علی جان اور جہانگیر وغیرہ کو بذریعہ تاش ،ڈولی دانہ اور پرچی جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ143000/-روپے،26عدد موبائل معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:سینئر صحافی سے ڈاکٹر کے ناروا سلوک کے خلاف ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس کے صحافی احتجاج کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker