تازہ ترینعلاقائی

انسداد دہشت گردی عدالت نے مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی کردی

rawalpindiراولپنڈی(مانیٹرنگ سیل)انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک نے مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی ہے فاضل عدالت نے ملزمان بہادر شاہ وغیرہ کے خلاف تھانہ کلر کہار کے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر گواہوں کو ایک مرتبہ پھر نوٹس جاری کر کے طلب کر لیا اور کیس کی سماعت نو ستمبر تک ملتوی کر دی ہے اسی عدالت میں افغان باشندوں انعام الدین وغیرہ کے خلاف بھی دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں گواہ پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کر دی جبکہ خاتون ملزمہ سعیدہ بی بی کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ کے اغواء برائے تاوان کیس میں مال مقدمہ پیش نہ کرنے پر تفتیشی آفیسر کو نوٹس جاری کر دیا اور کیس کی سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اورعالم اسلام کےعظیم رہنما قاضی حسین احمدؒ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker