راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف)بلال صدیق کمیانہ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پرمحرم الحرام میں امن و امان قائم کرنے کیلئے راولپنڈی پولیس نے آج بروز ہفتہ فلیگ مارچ کا اہتمام کیا۔ جس کی قیادت سکندر حیات سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز راولپنڈی نے کی ۔ جس میں ضلع بھر کے SP’s،DSP’s،SHO’s،ایلیٹ فورس ،محافظ اسکوارڈ اور سٹی ٹریفک پولیس نے شرکت کی ۔ فلیگ مارچ کا آغاز پولیس لائن نمبر1 سے ہوا جو شہر بھر کی اہم شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن میں اختتام پذیر ہوا۔