تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:میلادالنبیؐ اسلام کا حُسن، اتباع رسول ؐ جنت کا حُسن ہے، درود و سلام اس پر جو پتھر کھا کر بھی امت کو دعا دیتا رہا

راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف) میلاد النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہامیلادالنبیؐ اسلام کا حُسن، اتباع رسول ؐ جنت کا حُسن ہے ۔ درود و سلام اس پر جو پتھر کھا کر بھی امت کو دعا دیتا رہا۔ ورفعنا لک زکرک ،وہ عبادت ہیں ، جو خدا خود کرتا ہے ۔ دنیا میں کسی بھی دنیا دار کا ذکر کرنے سے، ثواب نہیں ملتا۔لیکن ذکر مصطفی ؐسے خدا زندگی کے گناہ معاف کر دیتا ہے ۔جب دنیا میں کچھ بھی نہیں تھا ، تو خدا تعالی نے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیا ء کو اپنے قریب بیٹھا کرذکر حبیب ؐکی محفل سجا ئی ۔کہ تم اپنے اپنے وقت کے نبی ہوگے ، وہ پوری کائنا ت کا نبی ؐ ہوگا۔ وہ آئیگا تم سب کے بعد ، لیکن اس کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ امت مسلمہ دل کے کمرے میں حُب رسولؐ کا چراغ روشن کر لے ، تو پھر چراغوں کو دیکھ کر چراغ پا ء ہونے کی ضرورت نہیں پڑھے گی ۔اظہار بخاری نے کہا۔ہم نبی پاک ؐکے منشور کو دستور بنا لیں ، تو ہمارے اجتماعی مسئلے خود بخود حل ہوجائے گے۔کیونکہ عصر حاضرکے مسائل تو کچھ بھی نہیں، بلکہ قیامت تک آنے والے انسانوں کے مسائل کا حل بھی خدا تعالی نے سیرت مصطفیؐ میں رکھا ہے ۔مسلمانوں کو دھشتگردی کا طعنہ دینے والے ظالموں نے ابھی آمنہ کے لعل ؐکا نظام دیکھا ہی کہاں ہے۔کنویں کے مینڈکوں کو کیا خبر ،کہ خدا تعالی نے نبی پاک ؐ کی عظمتوں کا دریا کتنا وسیع بنا یا ہے ۔لہذا اب ضرورت اس امر کی ہے ، کہ نبی پاک ؐ کے پیغام کو صرف میلاد النبی ؐتک محدود نہ رکھا جائے ، بلکہ سال کے 365دنوں کے کسی بھی لمحہ کو نبی پاک ؐ کی محبت سے جدا نہ کیا جائے ۔ عاشق رسول ؐ کے چہرے پر نور ہوتا ،اور اس کی زندگی کاہر لمحہ حُب رسول ؐ کی خوشبو سے مہکتا نظر آتا ۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:عبدالقادر مُلاکو پاکستان اوراسلام سے محبت کی پاداش میں پھانسی دی گئی ہے،مہر بہادر خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker