تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:ہمایوں بشیر تارڑنے عید میلادالنبی کے جلوسوں کی سیکورٹی اور انتظامات کے حوالے سے علماء اور تاجران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا

راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف)راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڑنے عید میلادالنبی کے جلوسوں کی سیکورٹی اور انتظامات کے حوالے سے علماء اور تاجران کے ساتھ پولیس لائن راولپنڈی میں میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ تفصیلات کے مطابق CPOراولپنڈی ہمایوں بشیر تارڑ نے عید میلاد النبی کے جلوسوں کی سیکورٹی اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران ،انجمن تاجران راولپنڈی اور صدر میلاد کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا ۔میٹنگ کے شرکاء جن میںCPOراولپنڈی ہمایوں بشیر تارڑ ،DCOرالپنڈی ساجد ظفر،صدر میلاد کمیٹی شیخ طارق مسعود،علامہ اظہار شاہ بخاری،راجہ آصف علی خان ،سید چراغ الدین شاہ، صدر انجمن تاجران راولپنڈی شاہد غفور پراچہ ، خطیب جامع مسجد راولپنڈی حافظ اقبال رضوی،زاہد شاہ کاظمی اور دیگر نے شرکت کی۔جس میں شرکاء میٹنگ نے عیدمیلاالنبی کے جلوسوں کی سیکورٹی اور انتظامات کے حوالے سے اپنی آراء سے آگاہ کیا ۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے CPOراولپنڈی نے کہا کہ عید میلاد النبی کے جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔جلوس کے دوران نظم و ضبط کو قائم رکھیں ۔جلوس میں موسیقی کے آلات والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے ۔ بڑے ٹرالر،ٹرک اور مزدا کو جلوس میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہو گی ۔ کوئی ایسی ریلی اورجلوس نہ نکالیں اورنہ ایسی تقاریر کریں جس سے کسی دوسرے فرقہ کی دل آزاری ہو۔مقررہ وقت پر جلوس کا آغاز اور اختتام ہو گا اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جلوس میں صرف مقررہ راستوں سے داخل ہوں ۔CPOراولپنڈی اور DCOراولپنڈی نے شرکاء کی طرف سے دی گئی تمام تجاویز پر عمل درآمد کی یقینی دہانی کرائی ۔ میٹنگ کے شرکاء نے تمام معاملات و سیکورٹی امور کے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: عارف چوہدری ضمنی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ پر اپنے بیٹے علی عارف کو الیکشن لڑائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker