تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی : متحدہ علماء محاذ صوبہ پنجاب کی جانب سے افواج پاکستان کے حق میں مظاہرہ کیا گیا

راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف) متحدہ علماء محاذ صوبہ پنجاب کی جانب سے افواج پاکستان کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہو ئے صوبائی صدر علامہ آغا نیئر عباس جعفری نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کے بعدعصر حاضر کے خوارج سے نمٹنے کے لیے ملکی سطح پر ضرب حیدری آپریشن شروع کیا جائے تا کہ ملک سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے ۔فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری پاکستانی قوم اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ۔آغا نیئر عباس نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اور وفاقی حکومت دہشت گردی کے سد باب کے لیے بے بس دکھائی دے رہی ہیں ایسے حالات میں 20کڑوڑ عوام کی نظر جنرل راحیل شریف پر ہے کہ وہ ملک کو دہشت گروں کے چنگل سے آزاد کرائے انہوں نے کہا کہ اب دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کا وقت نہیں اب دہشت گردوں کی مرمت کاوقت ہے۔پاک افواج پہاڑوں کے ساتھ ساتھ شہروں میں بھی آپریشن کا دائرہ کار بڑھائے اور آپریشن ضرب حیدر ی کا آغاز کرے۔مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کے علاوہ راول دیس کے باسیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس اوکاڑہ محمد وسیم طارق کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker