تازہ ترینعلاقائی

ضلع راولپنڈی میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف)ضلع راولپنڈی میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مل کر بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن شروع کر دیا اس سلسلے میں 12 وارڈن افسران نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے عملے کے ساتھ مل کر زائد کرایہ وصول کرنے والی پی ایس وی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی شروع کر دی اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ راولپنڈی شہر میں اور شہر سے دور دراز شہروں ،پہاڑی علاقوں اور دیگر علاقوں کے لیئے چلنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر سخت سے سخت قانونی کاروائی کرنے کے لیے 12 وارڈن ا فسران ریجنل ٹرا نسپورٹ اتھارٹی کے حوالے کیئے گئے ہیں تاکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس مل کر مسافروں سے زائد کرایہ وصولی پر پی ایس وی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن کریں۔

یہ بھی پڑھیں  چھڑی اورجھڑی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker