تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:پولیس کی منشیات فروشوں، پتنگ بازوں اورناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،پتنگ بازوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے08ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے2750گرام چرس،10لیٹر کھلی شراب، چوری شدہ گاڑی ، چوری شدہ رقم اور58پتنگیں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس نے جاوید اقبال سے 2000گرام چرس تھانہ سول لائن پولیس نے ہارون سے 400گرام چرس ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے طارق خان سے 350گرام چرس ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے سرور سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ کینٹ پولیس نے طارق جاوید شاہ سے چوری شدہ گاڑی اور محمد عدنان سے چوری شدہ رقم مبلغ 6ہزار روپے تھانہ سول لائن پولیس نے ذوہیب اقبال سے 8پتنگیں ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے محمد فرحان سے 50پتنگیں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button