پاکستانتازہ ترین

شہبازشریف نے پولیس فائرنگ سے 2 بھائیوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

لاہور(مانیٹرنگ سیل)وزیراعلٰی پنجاب نےراولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے دوبھائیوں کےجاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ شہبازشریف کہتے ہیں لواحقین کوہرقیمت پرانصاف فراہم کیا جائے گا۔ لاہورسے جاری بیان میں وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزموں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے،،واقعہ کے ذمہ دار کڑی سزا سے نہیں بچ پائیں گے،،دونوں بھائیوں کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ شہباز شریف نےجاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button