راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف)دماغ میں رسولی کئی حد تک سرائیت کر گئی اسر کی رسولی بگڑ جانے سے کینسر بن گیا نوری ہسپتال سے لیزر کے ذریعے نظر متاثر ہو گئی اور بیماری بگڑ گئی زندگی کی جمع پونجی علاج پر لگا چکا ہوں وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب امداد کریں مخیر حضرات علاج کروائیں عبدالطیف ولد سراج الدین سکنہ مکان نمبر A.505 محلہ خواجہ آباد ڈہوک متکال راولپنڈی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب 65 سال کا بذرگ ہے ان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے نہ ہی انکی اولاد ہے وہ اس عمر میں اپنا علاج بھی نہیں کروا سکتا کیونکہ جمع پونجی کی رقم چند مقامی ہسپتال کھا گئے اور انکا علاج غلط کر کے انکی بیماری مذید پھیلا دی انہوں نے بتایا کہ عرصہ 3 سال سے انکے دماغ میں رسولی تھی جو کہ غلط علاج ہو نے کی وجہ سے کینسر بن گئی جب علاج کروانے کے لیئے میں جولائی 2011 میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی گیا وہاں ڈاکٹر نے رسولی کا آپریشن کیا ناک سے غدودیں ختم کیں مگر بعد ازاں پھر دوبارہ غدودوں نے سر جما لیا اور پھیلتی رہیں جسکے بعد میں ہسپتال تبدیل کر کے نوری ہسپتال پہنچا تو وہاں موجود ڈاکٹرز نے کہا کہ کینسر کی رسولی کو ختم کر نے کے لیئے شعاعوں کا ستعمال کیا جائے گا جسکے بعد انہوں نے لیزر سے علاج کیا جس کی وجہ سے انکی نظر متاثر ہوئی اور بہت کمزور ہو گئی اب 3 سال سے کینسر کا مریض ہوں علاج بہتر نہ ہو نے کی وجہ سے کینسر بڑھ گیا ہے جو آنکھوں کی نظر بھی کام کرنا چھوڑ گئی ہے بعد ازاں ڈاکٹرز نے انجکشن لگانے کا کہامگر اب جیب اجازت نہیں دیتی کہ علاج کروا سکوں غریب گھرانے سے تعلق ہے میرا کوئی بیٹا بھی نہیں ہے متاثرہ مریض نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انکا علاج معالجہ کروایا جائے ۔
You must be logged in to post a comment.