تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:شہید ہونے والےکانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

khurramراولپنڈی(ڈپٹی بیورو چیف)گزشتہ رات تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل خرم محمود شہید کی نماز جنازہ آج دن 1بجے پولیس لائن نمبر1میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں راجہ اشفاق سرور صوبائی وزیر محنت ،خالد مسعود چوہدری کمشنر راولپنڈی، زعیم اقبال شیخ RPOراولپنڈی ،بلال صدیق کمیانہ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی، دار علی خٹکSSP/VVIP،سکندر حیات SSPآپریشنز کے علاوہ ضلع بھر کے سینئر و جونیئر پولیس افسران ،سماجی شخصیات اور شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ کانسٹیبل خرم محمود 2007 ؁ء میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوا اور تھانہ نیوٹاؤن محافظ اسکوارڈ میں فرائض سرانجام دے رہا تھا ۔مذکورہ کا شمار دلیر اور فرض شناس پولیس ملازمان میں ہوتا تھا ۔مذکورہ کا جسد خاکی آبائی علاقے ڈہوک گنگا ل میں روانہ کردیا گیا جہاں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ شہید کو سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  جذبہ انسانیت اور " چلڈرن کینسر ہسپتال "

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker