تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:سید شاہد علی شاہ جی کاعاشورہ کے موقع پرقیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

rawalpindiراولپنڈی(ڈپٹی بیورو چیف)مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے چیئرمین اور مسلم لیگی راہنماء سید شاہد علی شاہ جی نے عاشورہ کے موقع پر قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کو نقصان پر سخت افسوس کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ تاجروں نے عاشورہ محرم پر سخت سیکورٹی کا مطالبہ کیا تھا خصوصاً تجارتی مراکز کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم پولیس اور انتظامیہ میں رابطے کے فقدان کے باعث المناک سانحہ رونماء ہوا جس میں تاجروں کی ساری عمر کی جمع پونجی لٹ گئی ۔پنجاب حکومت تاجروں کے نقصان کے فوری ازالے کے احکامات جاری کرے اور آگ کے باعث جل کر خاکستر ہونے والی مارکیٹ سرکاری خرچ پر ازسرنو تعمیر کروا کر متاثرہ دکانداروں کو دوبارہ آباد کیا جائے ۔سید شاہد علی شاہ جی نے کہاکہ المناک سانحہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے اور سیکورٹی کوتاہی کے زمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔شاہد علی نے کہا کہ اس قدر بڑا سانحہ ہونے کے باوجود تاجروں کے لیڈر ہونے کے دعویدار اور سابق ایم این اے نے موقع پر آنے کی زحمت گوارا نہیں کی جس سے ثابت ہو ا کہ مزکورہ صرف اپنے مفاد کا ساتھی ہے اسے تاجروں سے کوئی سروکار نہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button