تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی پولیس نے ضلع راولپنڈی میں پولیس ویریفکیشن سسٹم کا آغاز کردیا ہے

rawalpindiراولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف)راولپنڈی پولیس نے ضلع راولپنڈی میں پولیس ویریفکیشن سسٹم کا آغاز کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بلال صدیق کمیانہ سٹی پولیس آفیسر کی ہدایات کے مطابق ہارون جوئیہ SPپوٹھوہار ڈویژن نے CPOآفس راولپنڈی میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں کار چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوچکا تھا جس کی وجہ سے اینٹی کار لفٹنگ سیل کو متحرک کیا گیا جس کی وجہ سے راولپنڈی پولیس نے کچھ ہی دنوں میں 40کار لفٹروں کو گرفتارکرکے50مسروقہ گاڑیوں کو برآمد کیا ۔کار چوری کی روک تھام کیلئے راولپنڈی پولیس نے پولیس ویریفکیشن سسٹم کا آغاز کیا ہے ۔کار چوروں اور جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا گیاہے۔سسٹم سے پولیس کسی بھی وقت جرائم پیشہ افراد اور چوری شدہ گاڑیوں کی معلومات حاصل کرسکے گی۔ اس سسٹم کے ذریعے پولیس چوری شدہ گاڑیوں کے ڈیٹا اور جرائم پیشہ اشخاص کے ریکارڈ تک رسائی کرسکتی ہے ۔ اس سسٹم میں پورے پاکستان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تفصیل چوری شدہ گاڑیوں کا مکمل ڈیٹا اور جرائم پیشہ اشخاص کا مکمل ڈیٹا موجود ہے ۔ کسی بھی مشکوک گاڑی یا مشکوک شخص کو اس سسٹم کے ذریعے چیک کرکے اس کا مکمل ڈیٹا حاصل کیا جاسکتا ہے ۔اس سسٹم کے ذریعے ایسی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جائے گا جو کمپیوٹرائز نہیں ہیں۔تمام اشتہاریوں کا ریکارڈ بھی اس میں موجود ہے۔ ضلع بھر کے تمامSHO’s ، پٹرولنگ افسران ،شہر کے اندرونی و بیرونی راستوں پر لگائی جانے والی پکٹس اورCIAکی تمام پکٹس جو کارچوری کے حوالے سے لگائی گئی ہیں ان سب کو پولیس ویریفکیشن سسٹم مہیا کردیا گیا ہے ۔راولپنڈی پولیس میں اس سسٹم کے رائج ہونے سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ہارون جوئیہ SPپوٹھوہار ڈویژن نے کہا کہ محرم الحرام کی تمام مجالس اور جلوسوں کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button