تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:پولیس کا منشیات فروشوں، قماربازوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی/کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اختر عمر حیات لالیکاکی خصوصی ہدایات پرراولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،قمار بازوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے13ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے2255گرام چرس،05بوتل شراب،20لیٹر کھلی شراب،08عدد پستول30بور معہ28روند،01عددچوری شدہ مہران کار برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے معروف خان سے1250گرام چرس،تھانہ مورگاہ پولیس نے عطاء اللہ سے105گرام چرس،تھانہ بنی پولیس نے اعجاز گل سے05بوتل شراب،تھانہ جاتلی پولیس نے یاسر سے20لیٹر کھلی شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے محمد شکیل سے01پستول30بور معہ05روند،یاسر علی سے01پستول30بور معہ04روند،محسن علی سے01پستول30بور معہ05روند،محمد شریف سے01پستول30بور معہ03روند،تھانہ پیرودھائی پولیس نے سرور سے01پستول30بور معہ03روند،عدنان سے01پستول30بور معہ04روند،تھانہ ویسٹریج پولیس نے توصیف سے01پستول30بور،تھانہ صدر واہ پولیس نے حضرت شاہ سے01پستول30بور معہ04روند،تھانہ مورگاہ پولیس نے عدیل سے چوری شدہ مہران کار نمبریRIZ-7764برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button