تازہ ترینعلاقائی

رائے ونڈ:بنیادی مرکزصحت بابلیانہ میں لیڈ ی ہیلتھ سپروائزرنے ماتحت عملہ پرعرصہ حیات تنگ کردیا

رائے ونڈ ( نامہ نگار) بنیادی مرکز صحت بابلیانہ میں تعینات لیڈ ی ہیلتھ سپروائز ر نے ماتحت عملہ پر عرصہ حیات تنگ کردیا ،سرکاری گاڑی کے بوگس بل وصول کرنے کا انکشاف ، سرکاری ادویات کی خرد برد میں ملوث بااثر لیڈی ہیلتھ سپروائزر نے اپنے خلاف ہونیوالی انکوائری دبالی ، محکمہ صحت کے افسر ان کی منظور نظر ایل ایچ ایس نبیلہ اشرف کے نارواسلوک کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ بابلیانہ اوتاڑ کے بنیادی مرکز صحت میں تعینات لیڈی ہیلتھ سپروائز ر نبیلہ اشرف کے نارواسلوک پر احتجاج کرتے ہوئے ماتحت عملہ نے کہا ہے کہ مذکورہ ایل ایچ ایس انتہائی بااثر ہے جو کئی کئی دن ڈیوٹی پر آنے کی زحمت گوارا نہیں کرتی ناغہ لگانے والے افسران سے حاضری رجسٹر چھین کر اپنی حاضری لگاتی ہے شبانہ بی بی نے کہا کہ مذکورہ ایل ایچ ایس لیڈی ہیلتھ ورکرز سے مختلف حیلوں بہانوں سے بلیک میل کرکے پیسے وصول کرتی ہے رات گئے گھروں میں چیکنگ کی آڑ میں ناطقہ بند کررکھا ہے زریں فاطمہ نے کہا کہ نبیلہ اشرف ہمیں اپنے رائے ونڈ میں واقع گھرمیں بلا وجہ بلاتی ہے انکار کرنے پر نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دیتی ہے کنول نسیم نے کہا کہ نبیلہ اشرف نے تمام سٹاف کی ذاتی زندگی میں مشکلات پیدا کی ہوئی ہیں ماہانہ تنخواہ سے بھتہ وصول کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سٹیشنری کے نام پرعلیحدہ پیسے وصول کئے جارہے ہیں سکینہ خالد نے کہا کہ نبیلہ اشرف کا ضلع قصور میں کوئی رہائشی مکان نہیں بااثر ہونے کیوجہ سے ضلع قصور میں ایل ایچ ایس کی نشست پر براجمان ہے انہوں نے مزید کہا کہ غیر مقامی ہونے کے باوجود نبیلہ اشرف عرصہ دراز سے تعینات ہے ایس او منیر احمد بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم نیشنل پروگرام کی سرکاری گاڑی نمبری GE291موصوفہ کے گھر میں عرصہ سے کھڑی ہے میڈیا ٹیم جب نبیلہ کے گھر پہنچی تو سرکاری گاڑی گیراج میں کھڑی پائی گئی ایل ایچ ایس نبیلہ اشرف سرکاری گاڑی کی بجائے ڈرائیور کیساتھ موٹر سائیکل پر دورے کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ غیر حاضر ہونے کیوجہ سے میں نے متعدد بار اسکی غیر حاضری لگائی لیکن بااثر ہونے کیوجہ سے موصوفہ رجسٹر پر کٹنگ کرکے اپنی حاضری لگا تی ہے اس سلسلہ میں جب سرکاری گاڑی کے ڈرائیور شرافت سے رابطہ کیا گیا تو اس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نوکری کرنی ہے جو افسران کی طرف سے حکم ملتا ہے ہم پابند ہیں ہسپتال ملازم نے اپنا نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مذکورہ ایل ایچ ایس انتہائی بااثر ہے سرکاری ادویات کی بہت بڑی تعداد مذکورہ ایل ایچ ایس نے نہر برد کردی تھی جسکی محکمانہ کارروائی ،،بوجہ،،ٹھپ کردی گئی ہے اسی وجہ سے ماتحت عملہ کیساتھ غیر مناسب سلوک برتنے پر انکو پریشان کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پریس کلب چھانگامانگاکی تقریب حلف برداری فارسٹ ریسٹ ہاؤس میں ہوئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker