علاقائی

رائے ونڈ:جناح آبادی میں ٹیوب ویل کی خراب ہونے سے عوام پانی کی بوند بوند کوترس گئے

﴿ کرائم رپورٹر﴾ جناح آبادی میں پانی کے ٹیوب ویل کی موٹر خراب ہونے سے سینکڑوں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،پرانی موٹرکو بار بار مرمت کرنے کے نام پر لاکھوں روپے کا سرمایہ برباد کیا جا رہا ہے ،واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل خطیر رقم سے لگایا گیا ٹیوب ویل ناقص میٹریل کی وجہ سے چند ماہ میں ناکارہ ہوگیا تھا ،بعد ازاں یہاں پر بظاہر 25لاکھ روپے کی لاگت سے نیا ٹیوب ویل لگایا گیا ،جو کہ عوام کو مطلوبہ مقدار میں پانی میسر نہ ہوسکا، تو عوام نے ٹی ایم اے اقبال ٹائون کو شکائت کی جس پر ٹیوب ویل کا موقعہ ملاحظہ کیا گیا تو وہاں نہ صرف پرانا میٹریل استعمال کیا گیا پایا گیا بلکہ موٹر بھی پرانی نصب کی گئی پائی گئی،لیکن کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی نہ ہوئی جس کے نتیجہ میںکئی ماہ سے مذکورہ آبادی کے لوگ پانی نہ ملنے کی وجہ سے خوار ہورہے ہیں،اصل صورت حال یہ ہے کہ یہاں نئی موٹر لگانے کیلئے فنڈ لیکر سیاسی بنیادوں پر پرانی موٹر لگا کر لاکھوں روپے کی دیہاڑی لگائی گئی ہے ،اور اب اس کو مرمت کرنے کے بہانے ہر ہفتہ بعد ہزاروں روپے کی رقم نکلوا کر اپنی جیبوں میں ڈالی جارہی ہے اور مسئلہ جوں کا توں موجود ہے اور سینکڑوں عوام پانی کو ترس رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ یہ سب کچھ اقبال ٹائون انتظامیہ کے علم میں ہے لیکن وہ اپنے حصہ کو ہضم کرنے کی خاطر خاموش تماشائی بن چکے ہیں ،اہل علاقہ نے ٹیوب ویل کی موٹر کو مرمت کرنے کہ آڑ میں ہونے والی لوٹ مار پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی اور پانی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،یہاں ہر وقت ٹیوب ویل سے پانی خارج ہوتا رہتا ہے ،ٹیوب ویل کی دیکھ بھال کیلئے لیگی کارکن کو ٹیوب ویل آپریٹر بنایا ہوا ہے جو ٹیوب ویل کی صحیح رپورٹ دینے کی بجائے مخبر کا کردار ادا کررہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker