علاقائی

راولپنڈی:شہریوں کا بجلی کے بلو ں میں ہوشر با اضافوں کے خلاف شدید احتجاج

راولپنڈی ﴿بیوروچیف﴾ راولپنڈی کے شہریوں نے بھی بجلی کے بلو ںمیں ہوشر با اضافوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور حکومت سے مطا لبہ کیاہے وہ اس اضافہ کو فور ی طور پر واپس لے بصورت دیگر عوام سول نا فرمانی کی تحریک کا آ غاز کردیں گے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی ایمائ پر واپڈا کی جا نب سے بھیجے گئے بجلی کے حالیہ بلوں نے عوام کو مایوسی اور ذہنی اضطراب کے علاوہ کچھ نہیں دیا حکومت آ ئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی شر ائط کو عوام پر مسلط کرنے سے باز آ جائے انھوں نے کہاکہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ چند سو روپے کی بجلی کی قیمت پر ہزاروں روپے مختلف مد میں ٹیکس ڈال دیئے جائیں ۔عوام نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس آ ف پاکستان سو موٹو نوٹس لیں اور پہلے سے لوڈشیڈنگ اورر مہنگا ئی کے ستارے عوام کو ریلیف دلائیں۔لو ڈشیڈنگ اور مہنگائی سے اکتا ئے لو گو ں نے مو جو دہ حکومت کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوںکو کبھی آٹا خریدنا نہیں پڑتا اور نہ ہی انہیں پٹرول یا گیس لینے کیلئے لائن میں لگنا پڑتا ہے ۔اس ضمن میں ڈاکٹر عباس ،ڈاکٹر عمراور ڈاکٹر ایوب ڈاکٹر سبیل ،تا جروں امین بٹ ارشد ،ملک اصغر خان ،ثاقب بٹ ،نذیر احمد بٹ سمیت دیگر شہریو ں کی بڑی تعداد شا مل تھی

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی:سٹی کے علاقہ میں شہری رقم سے محروم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker