تازہ ترینعلاقائی

حکمران عدلیہ کے فیصلوں پرعمل درآمد نہ کرکے آئین سے غدرای کے مرتکب ہورہی ہے :محمدرضا ایڈووکیٹ

لاہور﴿ نامہ نگار ﴾حکمران عدلیہ کے فیصلوں پرعمل درآمد نہ کرکے آئین پاکستان کے تحت غدرای کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاور گروپ آف لائیرز کے سینئر وائس چیرمین محمد رضا ایڈووکیٹ اورصدر محمدناصرخان نے گزشتہ روزصحافیوں کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں کہا کہ سیاست دان اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے نہ مان ملک سے غدراری کر رہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں لاقانونیت کی وجہ سے عوام مہنگائی ،بدامنی ،لوڈشیڈنگ اوربے روز گاری کی چکی میں پس رہی ہے ۔اور حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ۔موجودہ حکومت اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرکے اپنی نااہلی کا ثبوت پہلے ہی دے چکی ہے ۔اور اس پر وزیراعظم کے حالیہ بیان نے حکمرانوں کے بھیانک چہروں کو پوری طرح بے نقاب کردیا ہے ۔جس میں وزیراعظم پاکستان نے فرمان جاری کیا ہے کہ جو پاکستانی مہنگائی ،بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ سے تنگ ہیں وہ پاکستان چھوڑ کیوں نہیں دیتے ۔ان کوکون پاکستان چھوڑنے سے کون روکتا ہے ۔انہوں نے ملک میں دہشتگردی اور سرگودھا میں ٹیچر انیس احمد کے وکیل پر تشدد کی پرزور مذمت کی ہے

یہ بھی پڑھیں  چونیاں: گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کے ٹیچر شیخ محمد خالد کی ریٹائرمنٹ سے ایک عظیم استاد سے محروم ہو گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker