تازہ ترینفن فنکار

لاہور: معروف ناول نگار رضیہ بٹ انتقال کرگئیں

معروف ناول نگار رضیہ بٹ نواسی برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ان کی نماز جنازہ آج ڈیفنس لاہور میں ادا کی جائے گی۔اردوناول کا ذکر رضیہ بٹ کے بغیر ادھورا ہوگا۔۔ معاشرتی ناہمواریوں کوموضوع بنانے والی رضیہ بٹ نے اکیاون ناول تحریر کیے۔انہوں نے محبت کا امتحان اور کرب کے لمحات کو بھی ساڑھے تین سو کے قریب کہانیوں میں سمویا۔ ناولوں میں زندگی کے چلتے پھرتے کرداروں کی بدولت رضیہ بٹ بزرگ خواتین اور نوجوان لڑکیوں دونوں میں یکساں مقبول ہوئیں۔ رضیہ بٹ کے کئی ناولوں پر لالی وڈ میں فلمیں بھی بنائی گئیں جن میں نائلہ، صائقہ، انیلا اور گلابو قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پرویز مشرف کا فروری میں پاکستان آنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker