پاکستانتازہ ترین

امریکی حکومت کا فلم کے مواد سے کوئی تعلق نہیں ہے، رچرڈہوگلینڈ

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ نے وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات میں گستاخانہ فلمی مواد کی مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکی حکومت کا فلم کے مواد اور پیغام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق ملاقات میں انٹر نیٹ پر متنازعہ فلم بارے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔رچرڈ ہوگ لینڈ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے فلمی مواد کی مذمت کی ہے،یہ نفرت پھیلانے کے لیے فرد واحد کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے،رچرڈ ہوگ لینڈ نے مزید کہا ہے کہ فلم امریکا اور 30 کروڑ آبادی کی اقدار کی عکاسی نہیں کرتی،امریکی معاشرہ مذہبی آزادی اور برداشت کے ستونوں پر قائم ہے،امریکی ناظم الامور نے کہا کہ وزیر اعظم اور پاکستانی حکام کے عوام کوپر امن احتجاج کرنے کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہیں جبکہ حکومت پاکستان کی طرف سے سفارتی عملے اور ان کی املاک کی حفاظت کے عزم کو بھی سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر بارش متوقع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker