پاکستانتازہ ترین

متحدہ قومی موومنٹ کا8نومبر کو ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ

کراچی(نامہ نگار) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نےطالبان یا قائد اعظم کا پاکستان کے حوالےسے ریفرنڈم کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم نے رواں ماہ کی8 تاریخ کو مذکورہ ریفرنڈم کرانےکا فیصلہ کیا ہے جس میں عوام سے پوچھا جائے گاکہ قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں یا پھر طالبان کا۔ پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میںمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کا اجلاس خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہوا۔ اجلاس میں عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کے لئے ملک بھر سے آنے والی تجاویز پر غور کے بعد اہم فیصلے کیے گئے جب کہ ریفرنڈم کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ متحدہ رہنماؤں نے اجلاس میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی 15سالہ طالبہ ملالہ یوسف زئی، شازیہ اور کائنات کی صحت یابی کےلیےدعائیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:گورنمنٹ کالج آف کامرس کے طالبعلم اظہر سعید نے ڈی کام کے امتحان میں پنجاب بھر سے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker