تازہ ترینعلاقائی

ریجنل ڈائریکٹر اشفاق الرحمن خان کی زیر نگرانی سرکل آفیسر انٹی کرپشن اوکاڑہ انسپکٹرمحمد افضل خان کی بڑی کاروائی

اوکاڑہ( محمد مظہررشید چودھری سے) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے حکم پر انٹی کرپشن اوکاڑہ نے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی قبضہ گروپ سے واگزار کرالی قبضہ مافیا نے فصلیں کاشت کررکھی تھیں گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر محکمہ انٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل گوہر نفیس کی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر اشفاق الرحمن خان کی زیر نگرانی سرکل آفیسر انٹی کرپشن اوکاڑہ انسپکٹرمحمد افضل خان نے پولیس کی بھاری نفری اور محکمہ مال کے عملہ کے ہمراہ تحصیل دیپالپور کے گاﺅں 37ڈی میں کاروائی کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی ملکیت 56کنال اراضی مالیت تقریباً 84لاکھ روپے واگزار کرالی جہاں پر قبضہ مافیا کے افراد عبدالحمید،ظہوراحمد اور محمد ابرارنے فصلیں کاشت کرکے ناجائز قبضہ جمارکھا تھاہل چلا کر فصلیں تلف کرکے خالی اراضی محکمہ مال کے سپرد کردی گئی٭

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ کے سابق امیر شیخ اظہر کی وفات پر مذہبی ، سیاسی اور سماجی رہنماؤں کا اظہار افسوس

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker