تازہ ترینعلاقائی

ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طارق عبا س قریشی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل شھزاد کے ہمراہ دیپالپور میں پریس کانفرنس

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے ) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طارق عبا س قریشی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شھزاد کے ہمراہ دیپالپور میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دیپالپور کے گاؤں اڈہ صالحوال میں ایک اندوہناک واقع پیش آیا جس میں 7/8 ملزمان نے محمد سلیم اور خالد علی کے گھروں میں مسلح گھس کر ڈکیتی کی واردات کی دونوں گھروں کے مکینوں کو ناصرف بدترین تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ملزمان نے ایک گھر میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی بھی کی۔واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ اور میں موقع پر پہنچ گئے اس ظلم پر ہر ایک آنکھ اشک بار تھی۔میں نے اور میری ٹیم نے تہیہ کرلیاکہ ملزمان کی گرفتار ی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کیس کی پیش رفت کے حوالے سے میں دو سے تین مرتبہ دیپالپور آیا اور صور ت حال کوخود مانیٹر کیا۔اس حوالے سے ہم نے ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی کی سرابرہی میں 9ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے فرانزک،فنگر پرنٹس،DNA،فوٹو گرافی،سکیچ میکینگ،سابقہ ریکارڈ یافتگان، سرچ آپریشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ روایتی پولیسنگ کے طریقہ کار سے بھی استفادہ حاصل کیامورخہ30.9.20کو پل گھارا کی نزدیکی آبادیوں میں دوبارہ 10/12 افراد ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے لوگوں نے مساجد میں اعلان کروا دئے جس پر اہلیان علاقہ نے گھیرا ڈال لیا اورمقامی پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے دوطرفہ فائرنگ سے ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گیا جسکو مدعیان مقدمہ مسمی خالد اور محمد سلیم نے اپنے ملزم کے طور پر شناخت کر لیا اس ڈاکو کی شناخت محمد اکرم عرف اکرام ولد نذیر عرف اسلم قوم شیخ سکنہ ننکانہ سے ہوئی ہلا ک ہونے والا ڈاکو متعدد سنگین ڈکیتی،ڈکیتی معہ ریپ،پولیس مقابلو ں کی وارداتوں میں مطلوب تھادیگر ملزمان کا تعین کرنا اور انکو گرفتار کرنا اور اصل حقائق کا تعین کرنا یہ ایسے کام تھے جو پولیس کے لیے کڑا امتحان تھے ڈی پی او کاڑہ فیصل شہزاد نے اپنی تعیناتی کے بعد سنگین مقدمات کو چیک کیاتو انہو ں نے فوری طور دیپالپور میں متاثر ہ خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ پولیس آپ سے بھر پور تعاون کرے گی پولیس کی تمام ٹیموں نے شب و روز محنت کی اور اپنی تمام پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف تمام محرکات کو سامنے لائے بلکہ ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے فراد کا بھی تعین کیا اور اس گینگ کے 5کس ملزمان کو بمعہ آتشیں اسلحہ گرفتار کر لیا جن میں اس گینگ کا سرغنہ فاروق عرف ملنگی،گلزار عرف امان اللہ عرف امان،شہر یار عرف چوہا،اقبال ولد گامن اور حیدر عرف حیدری شامل ہے ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور مال مسروقہ 4عدد موٹر سائیکل رکشے،2عدد موٹر سائیکل،ایک لاکھ روپے نقد برآمد کی ہے باقی ملزمان کی گرفتار ی کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جوملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کے کہٹرے میں لائے گی٭

یہ بھی پڑھیں  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker