پاکستانتازہ ترین

سانحہ پشاور کبھی نہیں بھلایاجاسکتا،ریحام خان

پشاور(مانیٹرنگ سیل)عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نےعیدالفطر آرمی پبلک اسکول کےشہدا کے نام کردی ۔ انکا کہنا ہے کہ خوشیوں کی اس گھڑی میں آرمی پبلک اسکول جیسا دلخراش سانحہ کھبی بھلایا نہیں جا سکتا۔ بنوں میں مصروف دن گزارنے کے بعد ریحام خان افطاری کے وقت آرمی پبلک اسکول کی شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے گھر پہنچیں۔ جہاں انھوں نے شہید کے گھر والوں کے ساتھ افطاری کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول جیسا المناک سانحہ کھبی بھلایا نہیں جاسکتا،ہماری عید سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کے نام ہے جن کی قربانیوں سے ہی آج ساری قوم دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے ۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم عید کی نماز میں آرمی پبلک سکول کے شہدا کو دعاؤں میں یاد رکھے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کی قوم سے پودا لگا کر یومِ آزادی منانے کی اپیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker